• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ،موٹرسائیکل ،اورنقدی وغیرہ سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ،موٹرسائیکل ،اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ حسن کالونی سے اقبال حسین کی کارنمبروی ایچ -553،تھانہ گوجرخان کے علاقہ سےعامر خورشید کی کار نمبراے اے زیڈ -016 جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے ، موبائل فون ، پسٹل9ایم ایم اور ضروری کاغذات بھی تھے ،تھانہ سول لائن کے علاقہ مال روڈسے محمد ندیم کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی این -2121 چوری ہوگئی ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں قمرشہزاداپنے دوست کے ہمراہ گاڑی میں جارہاتھاکہ اعوان مارکیٹ کے قریب 2موٹرسائیکل سواروں نے انہیں اسلحے کی نوک پرروک لیا اوران سے 18ہزارروپے اورموبائل فون چھین کرفرارہوگئے ، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک گنگال میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ریحان اظہرسے 20ہزارروپے اورموبائل فون چھین کرفرارہوگئے ، تھانہ وارث خان کے علاقہ ماماجی آٹوسپیئرپارٹس مری روڈ نزدسینٹ میری سکول سے 3 ڈاکواسلحے کی نوک پر مالک دکان ممتازسے 6ہزارروپے چھین کرفرار ہو گئے۔ تھانہ ویسٹریج کو محمد اکرم نے بتایا کہ میرا بیٹامحمد ذیشان اور سیلزمین محمد زوہیب چوہدری کیمیسٹ رینج روڈمیں موجودتھے کہ 3 موٹرسائیکل سواروکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر ان سے 80ہزار روپے اورموبائل زبردستی چھین کر فرارہوگئے ،تھانہ ائرپورٹ کو خرم شہزادنے بتایا کہ 3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے اسلحہ کی نوک پر پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں ،17ہزارروپے اور دیگر کاغذات تھے ۔تھانہ سول لائن کو محمد سلمان خان نے بتایا کہ محمد عمر نے مجھ سے میری گاڑی امانتاً لی جو اب واپس نہیں کر رہاہے۔تھانہ مورگاہ کومحمد ادریس نے بتایا کہ منصورعباسی نے مجھے سے 76ہزارپانچ سوروپے امانتاً لئے جو اب واپس نہ کررہاہے۔تھانہ صدربیرونی کو جاوید خان نے بتایا کہ میں آرمی سے میجر (ر) اور گلشن آباد میں رہائش پذیر ہوں میں نے 10لاکھ روپے واجدکو انوسٹ کئے تھے اور واجد نے رقم 10لاکھ روپے وصول کر تے وقت اپنے لیٹر پیڈ پر تحریر دی کہ محمد واجد پلاٹ کو بیچنے پر پرافٹ اپنے اپنے حصے کے حساب سے دینا تھا محمد واجد نے پلاٹ فروخت کر دیا جبکہ مجھے میری رقم ادا نہ کی میں نے مطالبہ کیا کہ میری رقم 10لاکھ روپے واپس کر و مگر مذکورہ اب واپس نہیں کر رہا ہے ۔
تازہ ترین