• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل پاکستانی ہاکی ٹیم نے دورہ آئرلینڈ میں تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم سے ڈرا کرلیا دونوں ٹیموں نے دو،دو گول اسکور کیے پاکستان نے علیم بلال کے گول کی مدد سے برتری حاصل کی سترہویں منٹ میں آئر لینڈ کے کینور ہارٹ نے گول کرکے مقابلہ برابرکردیا ۔19ویں منٹ پاکستان کے علی شان نے دلبر کے عمدہ پاس پر حریف گول کیپر کوڈاج دیتے ہوئے پاکستان کو ایک بار پھر برتری دلادی وقفے پر پاکستان کو 2-1 سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں آئرلینڈ کی جانب سے جرمی ڈن کین نے گول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔
تازہ ترین