گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گھریلو جھگڑے پر خاوند نے گولی مار کر بیوی کوزخمی کر دیا ، مختار کالونی کے رہائشی 30سالہ فاروق کا اہلیہ کے ساتھ معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر فاروق نے اپنی بیوی 25سالہ فوزیہ کو پاؤں میں گولی مار کر زخمی کر دیا جسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔