وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور عدلیہ میں کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں ہونے والی ،معزز جج کےمکالمےپر دکھ اورافسوس کامطلب تصادم کی صورتحال پیداہونا نہیں ہے۔
چوہدری نثار کا بیان میں مزید کہنا تھاکہ عدلیہ کےخودساختہ محافظ بھول گئےانکےدورِمیں کس طرح اداروں کی تضحیک کی جاتی رہی۔
بعض عناصر نےٹھیکہ لیا ہے کہ وہ اداروں اورحکومت کے درمیان غلط فہمیوں کو ہوا دیں، نکتہ نظرکےاختلاف کوتصادم سےتشبیہ اس سوچ کی عکاسی ہےجوٹکراؤ اورانتشارچاہتی ہے۔
ان ہی لوگوں نےفیصلوں سےروکنےکیلئےججوں پرسیاہی پھینکی اوراعلیٰ ترین عدالتی فیصلوں کو چمک سے تعبیر کیا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پنجابی اورغیرپنجابی کی تفریق ڈالی گئی،پی سی او ججز کو اعلیٰ عدالتی مناصب پرفائز کیا گیا۔