انگوری جنگل میں 4 دن سے آگ لگی ہوئی ہے اور اب اس آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل مری تک پہنچ گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق مری اور راولپنڈی کےدرمیان انگوری کےجنگل میں آگ لگےآج چوتھا دن ہے۔
محکمہ جنگلات کے حکام کا بتانا ہے کہ راستہ دشوار گزار ہونے کی وجہ سے تاحال آگ نہیں بجھائی جاسکی ہے۔ صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی آگ بجھائی جاسکتی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ چار روزکے دوران آگ کئی کلو میٹر تک پھیل چکی ہےاور کئی درخت جل چکے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔