• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آ باد ، چار سدہ کا رہائشی سیڑ ھیو ں سے گر کر جا ں بحق

ایبٹ آ باد ( نمائندہ خصوصی ) ایبٹ آباد میں چار سدہ کا رہا ئشی عنا یت اللہ سینا لیبا رٹری کے قریب سیڑ ھیو ں سے گر کر جا ں بحق ہو گیا۔ کینٹ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔ اتوار کی صبح نما ز کی غرض سے مسجد جانے والا چار سدہ تنگی کا 66سالہ عنایت اللہ والد رحمت اللہ ساکن نصرت زئی سینا لیبار ٹر ی کے قریب اپنے کمرے سے نماز کے لئے جا رہا تھا کے اچانک پائوں پھسلنے سے گر گیا جسکی وجہ سے اسے سر پر گہری چو ٹ آ گئی دروازہ بند ہونے کی وجہ سے فوری طبی امدا دنا دی جا سکی قریبی دو کاندارو ں نے 1122کو اطلاع دی جس پر ریسکیو اور کینٹ پولیس نے موقع پر جا کر گرل تو ڑ ی اور زخمی کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کیا جہا ں وہ ز خمو ں کی تا ب نہ لاتے ہوئے زند گی کی بازی ہار گیا ۔کینٹ پولیس نے نعش جائے وقوع اور روم سے تما م اشیاء قبضے میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کردی ۔
تازہ ترین