گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ کامیاب معاشرے کیلئے ضروری ہے کہ اس کے نوجوان ذہنی طور پر مضبوط ہوں اور ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ کسی نہ کسی کھیل کے ذریعے ورزش کرتے رہیں تاکہ وہ غیر ضروری سرگرمیوں سے بچ سکیں جو ان کو برائی کی طرف لے جاتی ہیں کھیل کے میدان میں وہ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے مقابلے کا رحجان پیدا ہوتا ہے اور جیتنے کی لگن سے وہ ہر قسم کی برائی سے بچ جاتے ہیں اور اپنے آپ کو مضبوط اور توانا رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روزہ مارشل آرٹس سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر سپورٹس گالا کے چیف آرگنائزرصاحبزادہ سجاد چشتی نے کہا کہ مارشل آرٹس کے ذریعے بچوں اور نوجوانوں کو بہترین صحت مند بنایا جاسکتا ہے جو بہترین معاشرے کا ضامن ہے۔