مردان (نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے مقرر کردہ قیمتوں سے بھی کم نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں بیکری مالکان کو توصیفی اسناد دیں گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اچانک شہر کے بازاروں کا معائنہ کیا اورپروٹوکول کے بغیر مختلف سویٹ بیکریوں میں مٹھائی اور سموسے سمیت دیگر اشیاء خریدیں تاہم دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب دکاندار گاہکوں سے مقررہ قیمت سے بھی کم وصول کررہے تھے جس پر ڈی سی نے سات بیکری مالکان کو توصیفی اسناد یں اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی بیکری مالکان نرخنامے پر عمل درآمد کریں گے دریں اثناء آل بیکرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر غلام حبیب سالار زئی نے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ملنے والی اسناد پر اطمینا ن اورخوشی کا اظہار کیاہے اورکہاہے کہ مقدس مہینے میں بیکرز نےقیمتوں میں ازخود کمی کردی ہے تاکہ غریب لوگ بھی کھانے پینے کی اشیاء سے مستفید ہوں ۔