• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،8سرحدی مقامات پر پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) دہشتگردی اورجرائم پیشہ افرادکی نقل وحرکت روکنے کے لئے راولپنڈی ضلع کے8 سرحدی مقامات پر پولیس کی بین الصوبائی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی ،ذرائع کے مطابق انسپکٹرجنرل پولیس کیپٹن (ر) عثمان خٹک نے پنجاب کے سرحدی اضلاع میں چیک پوسٹیں بنانے کاحکم دیاہے جہاں سے دوسرے صوبوں سے آنے والی ٹرانسپورٹ کی خصوصی چیکنگ کی جائے گی تاکہ جرائم پیشہ افراداوردہشت گردوں کی آمدورفت روکی جاسکے ،اس حوالے سے ضلع راولپنڈی میں جس کی سرحدیں خیبرپختونخوااورآزادکشمیرسے ملتی ہیں یہاں 8چیک پوسٹیں تعمیرکرنے کافیصلہ کیاگیا ہے اس حوالے سے متعلقہ پولیس افسروں کومناسب مقامات کی نشاندہی کرنے کاکہاگیاہے جہاں مجوزہ چیک پوسٹیں بنائی جائیں گی راولپنڈی ضلع میں آزادپتن ،کہوٹہ روڈ پردوچیک پوسٹیں آزادکشمیرجانے والی سڑکوں پربنائی جائیں گی ،ٹیکسلاسے خان پورخیبرپختونخوا،مری سے باڑیاں ،مری سے دیول روڈ اورگھوڑاگلی کی جانب جانے والی سڑکوں پرچیک پوسٹیں بنانے کاحکم دیاگیا ہے اس حوالے سےسنٹرل پولیس آفس لاہورسے ایک لیٹرجاری کیاگیا ہے جس میں سی پی اوراولپنڈی سے ان چیک پوسٹوں کے لئے مناسب مقامات کا انتخاب کرکے فوری طورپرآگاہ کرنے کاکہاگیا ہے تاکہ وہاں جلدازجلدیہ چیک پوسٹیں قائم کی جاسکیں ۔
تازہ ترین