کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر میموریل نےکراچی فہیم مرحوم یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پری کوارٹر فائنل معرکہ میں بابر میموریل نے قیصر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت حریف سپر شاہین کو3-0 سے شکست دی۔ شاہد میموریل نے ماڑی پور ٹکری کو3-1 سے شکست دی۔ شاہد میموریل کی طرف سے یاسر نے دو اور سعد نے ایک گول اسکور کیا۔ موسی لاشاری فٹبال کلب نے ینگ انصاری کو 1-0سے زیر کیا۔ فیصلہ کن گول شاہ زیب سنی نے اسکور کیا۔