• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، افطاری کے دوران تکرار پر چھوٹے نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

مردان(نمائندہ جنگ) شہری علاقہ کس کورونہ میں افطاری کے دوران معمولی تکرار پر دوبھائی آپس میں لڑپڑے جس کے دوران  چھوٹے بھائی  نے تیزدھار آلے سے وار کرکے بڑے بھائی کو موت کی ابدی نیند سلادیا۔ ادھر  شہبازگڑھی میں جائیداد کے تنازع  پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا ۔   پارہوتی پولیس کے مطابق  علاقہ کچکول آباد کس کورونہ میں گلزار شاہ کے بیٹوں عمران اور عرفان عین افطاری کے وقت کسی بات پر الجھ پڑے جس پر چھو ٹا بھائی اور ملزم عرفان غصے میں آپے سے باہر ہوگیا اور تیز دھار آلے سے وار کرکے  بڑے بھائی عمران کو موت کی ابدی نیند سلادیا پولیس نے ملزم اور مقتول کے تیسرے بھائی محمد کامران کے بیان پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔دوسرا واقعہ تھانہ شہبازگڑھی کی حدود میں پیش آیافرزند شاہ ولدسید شاہ نے  بتایا کہ  وہ اپنے بھائی افتخار حسین شاہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سنگ مرمر کے نزدیک پہلے سے تاک میں بیٹھے ملزمان یاسر ولد اسرار ، امیر ولد ودود، فضل احد ولد محمد  ساکنان شہباز گڑھی نے اپنے ساتھی باسط ولد محمد کے ہمراہ فائرنگ کر دی جسکی زد میں آکر افتخار حسین شاہ جاں  بحق ہو گیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تازہ ترین