• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز الٰہی سے وکلاء کے وفد کی سابق ایم پی اے بائو رضوان کے ہمراہ ملاقات،پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ ڈویژن کے معروف وکلا نے ان کی رہائش پر سابق ایم پی اے باؤ رضوان کے ہمراہ ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وفد کے سربراہ چوہدری ذکاء اللہ وڑائچ تھے اور اس میں حاجی فریاد، ذیشان حیدر بھنڈر ایڈووکیٹ، نصر اللہ چیمہ ایڈووکیٹ، فرخ افتخار ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر نادر دوگل ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ چوہدری پرویزالہٰی نے وکلا وفد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں گوجرانوالہ ڈویژن میں پرانے ساتھیوں سے مل کر پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کیلئے کہا۔ باؤ رضوان، چوہدری ذکاء اللہ وڑائچ اور دیگر وکلا کا کہنا تھا کہ وہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہٰی کی سیاسی بصیرت کے معترف ہیں۔

تازہ ترین