• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں ممکنہ سیلاب سےنمٹنےکیلئے ساروکی نہرپر فرضی مشقیں

گجرات(نمائندہ جنگ)ریسکیو1122کے زیر اہتمام موسم برسات میں ممکنہ سیلاب سےنمٹنےکیلئے تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، ساروکی نہر میں ہونیوالی مشقوں کے موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا مہمان خصوصی تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز ظہیر عباس، وقار حسین، ڈی او ایمرجنسی ملک عبدالرشید، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق،سابق ڈی او ایمرجنسی محمد عزیز بھی موجود تھے۔ مشقوں میں ریسکیو 1122کے علاوہ سول ڈیفنس، محکمہ صحت، یونیورسٹی آف گجرات کے رضا کاروں نے بھی حصہ لیا ۔اس موقع پر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود آلات کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ تربیتی مشقوں کے دوران ریسکیو، سول ڈیفنس کے جوانوں نے ممکنہ سیلاب کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کا عملی مظاہر ہ بھی کیا
تازہ ترین