راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام2017/18میں صوبہ بھر میں سڑکوں اور دیگر مواصلاتی منصوبوں کیلئے 467469164ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 2650روڈمنصوبوں میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی 46 سکیموں سمیت راولپنڈی ڈویژن کی 99جاری اور نئی سکیمیں بھی شامل ہیں۔پنجاب کی سڑکوں کی نئی سکیموں کیلئے بجٹ میں125996457ملین روپے ہیں جن کیلئے2017/18میں جاری فنڈز کا تخمینہ 45347759ملین روپے ہے۔سڑکوں کے کل جاری و نئےمنصوبوں کیلئے فنڈز 2017/18کیلئے90700 ملین روپے جاری کئے جائیں گے، 2018/19 کیلئے114597418ملین روپے اور2019/20کیلئے20572ملین روپے ہے۔راولپنڈی کے بڑے روڈ منصوبوں میں راولپنڈی مری کشمیر روڈ کے 38کلومیٹر حصے کی بحالی و بہتری کی سکیم بھی شامل ہے جس پر لاگت کا تخمینہ 1362996ملین روپے ہے۔جبکہ موٹروے انٹرچینج جنگ باہتر تا واہ روڈ کو ڈبل کرنے کی سکیم پر لاگت کا تخمینہ 446384ملین روپے رکھا گیا ہے۔