گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)میونسپل کارپوریشن آفس میں واقع نادرا آفس کی بجلی بند ہونے اور جنریٹر بھی نہ چلائے جانے سے سینکڑوں سائلین دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے سائلین صبح سویر ے لائنوں میں لگ کر کھڑے ہوگئے مگر چند افراد کو ٹوکن دیئے گئے جن کے شناختی کارڈ بنانے کا سلسلہ شروع ہوا تو بجلی کی لائن خراب ہو گئی جبکہ بعدازاں دو بجے تک جنریٹر نہ چل سکا جسکی وجہ سے روزہ کی حالت میں شدید گرمی اور حبس کے دوران سینکڑوں معمرمردوخواتین سارا دن دفتر کے باہر کھڑے رہے جنہیں بعدازاں بغیر کام کروائے گھروں کو واپس آنا پڑا سائلین نے اس سلسلہ میں سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سارا دن ذلیل و خوار کیا گیا جبکہ پہلے ٹوکن بھی ممبران اسمبلی اور چیئرمین یونین کونسلوں کے چہیتوں کو دیئے گئے تاہم ادھر نادرا آفس ذرائع کے مطابق ٹوکن میرٹ کے مطابق دیئے جاتے ہیں بجلی اور جنریٹر بھی خراب ہو گئے جنہیں ٹھیک کروانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مگر دونوں ہی ٹھیک نہ ہوسکے۔