خیرپورناتھن شاہ (نامہ نگار) ضلعی ہیڈکواٹر دادو میں نیب کی ٹیم نے ٹریژری آفس پر اچانک چھاپہ مارکر 2014 اور 2015 میں ملازمین کے اکاؤنٹس میں بے قائد گیاں ہونے کا ریکارڈ کے علاوہ جی پی فنڈز کا ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق چھاپہ کے دوران آفس میں موجود عملہ میں کھلبلی مچ گئی جبکہ نیب ٹیم نے 2010 اور 2011 کے دوران ایک سے چار بار ڈیفرنس بل لینے والے سرکاری ملازمین سے وصولی نہ کرنے پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ اور ٹریژری آفیسر کو فوری ریکوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب 2014 اور 2015 میں کروڑوں روپئے کی بے قائدگیاں کرنے کے الزام کے تحت آنے والے دادو ٹریژری آٓفیسر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹٹٹس آفیسرکے علاوہ ملوث دیگر کو نوٹس جاری کرکے کراچی آفس میں طلب کرلیا۔