• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ : میونسپل کمیٹی کا 72کروڑ ر و پے سے زائد ما لیت کا بجٹ منظور

نواب شاہ (بیورو رپورٹ) میونسپل کمیٹی نوابشاہ کا بجٹ اجلاس چیئرمین عظیم مغل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں میونسپل کمیٹی نوابشاہ کا سال2017.2018 کیلئے 72کروڑ 78لاکھ 44ہزار روپے کا بجٹ پیش کیا گیا جس میں اخراجات کا تخمینہ72 کروڑ78 لاکھ44 ہزار لگایا گیا اس طرح میونسپل کمیٹی کو سالانہ2 لاکھ14 ہزار روپے کی بچت ہو گی۔ بجٹ میں تنخواہوں کی مد میں20 کروڑ43 لاکھ 65ہزار روپے، پنشن کیلئے 6 کروڑ 78لاکھ روپے،کانٹیجینسی کیلئے 12 کروڑ 96 لاکھ 80 ہزار روپے،تنزیئن و آرائش کیلئے تین کروڑ 18 لاکھ روپے،ترقیاتی کاموں کیلئے 30 کروڑ 96 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے اراکین نے بجٹ کی تشکیل میں مشاورت نہ کرنے اور ترقیاتی اسکیموں میں شیئر نہ دینے کیخلاف شور شرابہ کیا اور اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ ایم کیو ایم اراکین عبدالمجید،ڈاکٹر نعیم اور دیگر نے کہا کہ بجٹ اجلاس غیر قانونی ہے کیونکہ بجٹ کونسل کی فنانس کمیٹی نے بنانا تھا لیکن چیئرمین کی جانب سے سب کمیٹیاں تشکیل نہیں دی گئیں اس لئے اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم اراکین کے بائیکاٹ کے باوجود اراکین کونسل نے کثرت رائے سے بجٹ منظور کر لیا۔اجلاس سے وائس چیئرمین خان بہادر بھٹی،غلام شبیر زرداری،نزاکت بروہی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین