• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی دہشتگردوں نے مغربی اصول پرقوم کو تقسیم کیا ،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی،مانیٹر نگ سیل)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ سیاسی دہشتگردوں نے مغربی اصول پر،قوم کو علاقائی اور مسلکی بنیادوں پر تقسیم کیا ، پاکستان کو غاروں میں چھپے ہوئے  دہشتگردوں سے زیادہ اقتدار کے ایوانوں میں براجمان سیاسی اور معاشی دہشتگردوں سے خطرہ ہے ، ان دہشتگردوں نے لڑاؤ اور حکومت کرو کے مغربی اصول پر چلتے ہوئے قوم کو علاقائی اور مسلکی بنیادوں پر تقسیم کیا ، ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی اور ملی وحدت کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار  انھوں نےلاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب صدر امیر اسداللہ  بھٹو،سیکرٹر ی جنرل لیاقت بلوچ موجود تھے افطار ڈنر میں  کالم نگاروں ،اینکرز پرسنز اور صحافیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین