گجرات(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی رضا کیلئے مستحقین کی ضروریات پوری کرنا نہایت اجر و ثواب کا باعث ہے، صاحب ثروت افراد ضرورت مندوں کی مدد کرکے معاشرے کو حقیقی معنوں میں فلاحی معاشرہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناءڈی سی محمد علی رندھاوا نے رمضان بازار ریلوے روڈ، شاہ جہانگیر روڈ اور ظہور الہی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اوراشیائے خور و نوش کے سٹالز کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ناقص کوالٹی کی شکایت پر رمضان بازار ریلوے روڈ اور ظہور الٰہی سٹیڈیم میں کیلے فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کئے ۔