ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس نے اسلحہ چوری کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تین مزید افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے سرکاری اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے واضح رہے کہ ملتان پولیس کی حراست میں پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد پہلے ہی ہیں جن کی تفتیش کی روشنی میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا گرفتار ہونے والوں میں غریب نواز، خیر بخش، اور زاہد شامل ہیں پولیس کے سرکاری گودام سے پولیس ملازمین نے ملکر بھاری مقدار میں اسلحہ چوری کیا اور بعد ازاں جرائم پیشہ افراد کو فروخت کر دیا گیا مگر سابق پولیس افسران نے معاملہ دبا دیا سی پی او ملتان احسن یونس نے ازسر نو تحقیقات شروع کیں اور ملوث ملازمیں کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں