• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو 2018ءمیں قوم منہ توڑ جواب دیگی، مریم اورنگزیب

In The 2018 He Will Answer You Back Mariam Aurangzeb

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان آپ کے جھوٹ اورحرکتوں کا 2018میں قوم منہ توڑ جواب دے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہاؤس اور جمہوریت پر حملہ عمران خان کے بدترین کارنامے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تصوراتی دنیا سے باہر آئیں، انسداد دہشت گردی عدالت، الیکشن کمیشن اور حنیف عباسی کی رٹ پٹیشن عمران کو ڈھونڈ رہی ہے۔

مریم اورنگ زیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان قانون سے استثنیٰ تو لے سکتے ہیں مگر قوم انہیں استثنیٰنہیں دے گی۔

تازہ ترین