شہدادپور(نا مہ نگار )ضلع سانگھڑ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 33000 مستحق خواتین کی امداد 10ماہ سے بند ہیں مستحق خواتین پوسٹ آفس کے چکر کاٹ کر تھک گئیں۔ چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے 10ماہ قبل پوسٹ آفس سے امدادلینے والی خواتین کو یو بی ایل اومنی کے ذریعے امداد دینے کا اعلان کیا تھا مگر 10ماہ گزرنے کے باوجود یو بی ایل اومنی نےمستحق خواتین سے کوئ رابطہ نہیں کیا۔ علاوہ ازیں تعلقہ کی مستحق خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ انجمنِ تاجران سندھ کے رہنما حاجی جاوید قریشی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مستحق خواتین کی فوری طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسکیم سے مالی مدد کی جائے تاکہ وہ روزے اور عید الفطر کے لئے خریداری کر سکے۔