مردان ( نمائندہ جنگ) مقام چوک فائرنگ واقعہ کا اورایک زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 2ہوگئی گذشتہ روز جائیداد کے تنازعے پرمقام منڈی چوک میں ایک کار پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں ایک شخص سجاد خان جاں بحق جبکہ پولیس حوالدار باسط اور ڈرائیور عبدالوکیل زخمی ہوگیاتھا گذشتہ شب عبدالوکیل بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا اس طرح اس واقعہ میں مرنے والوںکی تعداد دو ہوگئی جبکہ حوالدار باسط بدستور ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔