گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان شہزاد اور ٹیموں نے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر3ہوٹلز سیل ،مالکان کے خلاف مقدمات درج کردا دئیے ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان شہزاد نے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہیں بصورت دیگر مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔