لندن (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّد شان عباس عابدی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے شفاف انداز سے ڈیلیورکیا تھا۔سیاسی پنڈت بھی ان کے دورکوکرپشن سے پاک قراردیتے ہیں۔ پرویز مشرف بحیثیت صدرمملکت سیاسی نہیں قومی مفاد کے حامل منصوبوں کاکام کرتے تھے ۔حکمران اپنے ہاتھوں کابویا کاٹ رہے ہیں۔تخت لاہورپربراجمان کرپشن کنگ اوراسلام آباد میں دندناتے مافیا ڈان عنقریب قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔قومی مجرم اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔حکمران خاندان کا’’ روندی‘‘بچوں کی طرح شورمچانا انہیں احتساب سے نہیں بچاسکتا۔ حکمران خاندان کا مکافات عمل ہے۔حکمران یادرکھیں ان کی سیاسی خودکشی کوسیاسی شہادت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ وہ ماضی میں بھی اداروں کے ساتھ تصادم کرتے رہے ہیں۔شریف خاندان اپنے ناکام اوربدنام ماضی سے کوئی سبق سیکھنے کیلئے تیار نہیں۔ سیّد شان عباس عابدی نے کہا کہ حکمران خاندان کے بچوں کے پاس کثیرسرمایہ کہاں سے آیا۔ تعجب ہے برسراقتدار حکمران خودسیاسی انتقام کاشورمچارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حسین نواز کی تصویر خودحکمران جماعت نے لیک کی ہے، اس کامقصد جے آئی ٹی کومتنازع بنانااورانڈر پریشر کرنا ہے۔نہال ہاشمی کی آئینی اداروں کیخلاف اشتعال انگیززبان کااستعمال جبکہ حسین نوازکی فوٹو لیک ہونادونوں کاماسٹرمائنڈ ایوان وزیراعظم میں بیٹھا ہے۔