بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی میئر ملک منیر اقبال چنڑ نے سول ہسپتال بہاول پور میں پیشنٹ ریفرل ڈیسک کا باقاعدہ افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا۔اس موقع پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر رانا یوسف، ہسپتال انتظامیہ، عمائدین شہر، سول سوسائٹی کے اراکین، تاجر موجود تھے۔ڈپٹی میئر نے اس موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب کا پیشنٹ ریفرل سسٹم دکھی، غریب اور بیمار مریضوں کی جان کے تحفظ اور بروقت صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سرگرم عمل ہے ،تقریب سے خطاب میں ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر آصف رحیم چنڑ نے کہا کہ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت صوبہ بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کی منتقلی کی سہولیات کامیابی سے فراہم کی جا رہی ہیں۔