• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلی پنجاب سے دالوں کے تحقیقی فارم کی سیالکوٹ سے منتقلی روکنے کا مطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) سیکرٹری زراعت میجر(ر) محمود احمد نےسیالکوٹ سے دالوں کے تحقیقی فارم کوکالا شاہ کاکو منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ دفتر کے مطابق 30جون تک دفتر کی منتقلی کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منتقلی سے سیالکوٹ ، ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال، شکرگڑھ، نارووال، چونڈہ، سیدپور، باجڑہ گڑ ھی، بجوات ، پھوکلیاں ،سجیت گڑھ، لونی، ہیڈ مرالہ، ڈھلے والی، کوٹلی لوہاراں ، گوہدپور، کور پور، چپراڑ، گوندل، کوٹلی سید امیر، بمبانوالہ، موترہ کے لاکھوں چھوٹے کاشتکار متاثر ہونگے اور ہزاروں ایکٹر پر کاشت ہونے والی دال ماش ، مسور، کالےچنے،سفید چنے، چنے کی دال ، موٹے ماں،مونگ کی فصل کی فی ایکٹر پیدوار بری طرح متاثر ہوگی۔بجوات کےکاشتکاروں چوہدری طارق اور چوہدری اعظم نےوزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور سیکرٹری زراعت سے دالوں کے فارم کی سیالکوٹ سے منتقلی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین