• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: مطالبات کے حق میں اسٹاف نرسز کا ڈیوٹی بائیکاٹ

Quetta In Favor Of The Demands Staff Nurses Boycott Of Duty

کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں اسٹاف نرسوں کی جا نب سے ڈ یوٹی کابائیکاٹ جاری ہے نرسیں گائینی، لیبر روم اور شعبہ حادثات سےبھی غائب ہیں۔

ترجمان نرسز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سیکریٹری صحت حکام سے اسٹاف نرسز کے مذاکرات ناکام ہوئے تھے جس کے بعد محکمہ صحت کے حکام سے آج مذاکرات کا امکان ہے ۔ امید ہے نرسوں کے مطالبات سنجیدگی سے غور کے بعد تسلیم کرلئے جائیں گے۔

نرسز ہیلتھ پروفیشنل اور رسک الاؤنس سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہی ہیں۔

تازہ ترین