• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل ہر صورت پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ کر احتجاج کریں گے، خالد باٹھ

خالد باٹھ، تصویر بشکریہ فیس بک
خالد باٹھ، تصویر بشکریہ فیس بک

کسان اتحاد کے صدر خالد باٹھ نے کہا ہے کہ کل ہر صورت پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ کر احتجاج کریں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں خالد باٹھ نے کسان اتحاد کی احتجاجی کال پر بات کی اور کہا کہ احتجاج سے قبل پولیس نے ہمارے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی کے باہر ہر صورت پہنچیں گے اور احتجاج کریں گے، پہلا مطالبہ ہے کہ حکومت نے جو ریٹ دیا اسی پر گندم خریدی جائے۔

صدر کسان اتحاد نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کھاد مافیا کو بے نقاب کیا جائ، جنہوں نے گندم برآمد کی اجازت دی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید