دادو میں کھاوڑ روڈ پر ٹریکٹر اور 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ہوئی ہے۔
تیلوگو اداکار فِش وینکٹ 53 سال کی عمر میں گردے کی بیماری کے باعث چل بسے۔
ای کامرس پر خرچ کئے تقریباً ساڑھے 10 ارب ڈالر میں 5 ارب 45 کروڑ ڈالر کی منصوعات جبکہ چار ارب ارتیس کروڑ ڈالر خدمات پر خرچ کیے گئے۔ سبسکرپشن میڈیا پر پاکستانیوں نے سال 2023 میں 59 کروڑ ڈالر خرچ کیے ہیں۔
ناراض پی ٹی آئی امیدوار ارشاد حسین نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے لیے شرط بتا دی۔
عام انتخابات ہوں یا سینیٹ الیکشن بیشتر سیاسی جماعتیں بعض ایسے امیداواروں کو ٹکٹ دیتی ہیں جو مالی طور پر مستحکم ہوں ایسا ہی ہوا ہے اس مرتبہ بھی خیبر پختونخوا میں ہونے والے سینٹ الیکشن میں جہاں تمام سیاسی جماعتوں نے بعض ارب پتی امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔
21 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کراونے کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پایا ہے
ایران پر امریکی حملے میں صرف ایک ایرانی جوہری تنصیب کو نقصان پہنچنے کی میڈیا اطلاعات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِعمل سامنے آ گیا۔
مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتے کے روز بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے لیے جلد صحت یابی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جو اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں 36 سالہ شخص کی موت کو حادثاتی کرنٹ سے ہلاکت قرار دیا گیا تھا، لیکن تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اسے اس کی بیوی نے اپنے مبینہ ناجائز تعلقات کی بنیاد پر قتل کر دیا۔
گزشتہ دنوں کانسرٹ کے دوران جب ایک کیمرے نے فینز کو دکھایا تو سی ای او اینڈی بائرن اور کمپنی کی ایچ آر ہیڈ کرسٹین کیبوٹ ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے پائے گئے۔
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔
معروف کانٹینٹ کری ایٹر طلحہٰ احمد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کو خاص دن قرار دے دیا۔
سینیٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات کے معاملے پر ناراض رہنماؤں کے دستبردار نہ ہونے پر پینل تشکیل دینے پر غور کیا جانے لگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو 32 ٹیموں پر مشتمل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
معروف صداکار یاسمین طاہر مختصر علالت کے بعد 88 سال کی عمر میں لاہورمیں انتقال کر گئیں۔
ایس پی گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان غیر ملکیوں کو دستاویزات چیک کرنے کے بہانے روکتے، ملزمان دستاویزات چیک کرنے کے بہانے غیر ملکیوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔