• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،آپریشن رد الفساد،ایف سی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

Quetta The Operation Response Alfsad Fc 2 Killed

⁠ملک بھر میں آپریشن رد الفساد پوری قوت سے جاری ہے، ایف سی نے کوئٹہ میں کارروائی کی جس کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دو مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

فورسز نے جنوبی وزیرستان، لوئر دیر، چترال اور درہ آدم خیل میں بھی کامیاب کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میںبڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔

⁠ملک بھر میں آپریشن رد الفساد پوری قوت سے جاری ہے، ایف سی بلوچستان کی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کی گئی، چس کیؒ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دو مطلوب دہشتگرد ہلاک، دونوں دہشتگرد فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

دہشت گرد کوئٹہ، مارگاٹ اور سنگان کے علاقوں میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے میں بھی ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان، لوئر دیر، چترال اور درہ آدم خیل میں بھی کامیاب کارروائیاں کیں۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیاگیا۔

سیکیورٹی فورسز نے چھوٹی مشین گنز، ساکیلہ گنز، میزائل، بارہ بور رائفلز، بھاری مقدار میں گرینیڈز، مواصلاتی آلات، دوربینیں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

قبضے میں لیے گئے مختلف بورکے اسلحے میں 82ایم ایم مارٹر گولے اور 12اعشاریہ 7 ایم یم راؤنڈز شامل ہیں ۔

تازہ ترین