• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک فیسٹیول فٹ بال ٹورنامنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمضان المبارک فیسٹیول فٹ بال ٹورنامنٹ میں تین میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری ٹورنامنٹ کے میچ میں کالونی یوتھ نے رفاہ عام جیم خانہ کو 1-0سے شکست دی، اسد نے میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں کالونی اسپورٹس نے صاحبداد محمڈن کو سڈن ڈیتھ پر 6-5سے اور تیسرے میچ میں ملیر اسٹار نے ہنٹر اسپورٹس کو 4-3سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

تازہ ترین