گجرات (نمائندہ جنگ) خاکر وبوں نے کام چھوڑ دیا،شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے، کئی دنوں سے میو نسپل کا رپور یشن کے خاکر وبوں نے کا م چھوڑرکھا ہے جس کی وجہ سے شہر میں کو ڑے کر کٹ اور گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں، گندگی کے ڈھیر اٹھائے نہ جانے کی وجہ سے شدید بدبو آنی شر وع ہو چکی ہے جس سے شہر یوں کا جینا محال ہو چکا ہے، کو ڑا کر کٹ اور گندگی کے ڈھیر جی روڈ،عید گاہ، شاہ حسین روڈ،ریلوے روڈ سر گو دھا روڈ،علی پور رو ڈ،چلڈرن پارک اور گلی محلوں میں پھینک دئیے گئے،میو نسپلکا ر پور یشن کے تر جمان کے مطابق کوڑا کر کٹ اٹھانے کے لئے نیا عملہ بھر تی کیا گیا ہے انہیں رکشے فراہم کئے گئے ہیں،صورتحال چند دنوں میں بہتر ہو جائے گی۔