• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزوہ بدر حق وباطل کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا،چوہدری نثار احمد

گجرات(نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی کے راہنماء چوہدری نثاراحمدایڈووکیٹ نے کہاہے کہ غزوہ بدر حق وباطل کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا جس میں مسلمانوں نے نبی کریمؐ کی قیادت میں اپنے سے تین گنا بڑی طاقت کوشکست دیکر ثابت کردیاکہ ایمانی جذبوں کوکوئی شکست نہیں دے سکتا،انہوں نے کہاکہ غزوہ بدرنے تاریخ کادھارا تبدیل کردیا،نئی فتوحات کے دروازے کھول دیئے،مسلمان آندھی اورطوفان بن کراٹھے اوردنیا پرچھاگئے،مسلمانوں نے دنیا کونئی تہذیب اورشاندارتمدن سے آشناکیا،نسلی برتری کاطلسم ٹوٹ گیا،انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں پرظلم وستم کررہاہے اور اسکے مظالم نے چنگیز اورہلاکو کے مظالم کوبھی مات کردیاہے۔
تازہ ترین