پشین(پ ر)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پشین میں بی پی ایل اے کا ایک اجلاس زیرصدارت پرنسپل پروفیسر عبدالمنان ہوا جس میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں ایک پولیس اہلکار کی جانب سے پروفیسر عصمت اللہ کاکڑ پر تشدد کے واقعہ پر ایس پی پشین کی بروقت کارروائی جس میں متعلقہ پولیس اہلکار کی معطلی اورمحکمانہ کارروائی کے فیصلہ پر ایس پی پولیس پشین کےاقدام کو سراہاگیا اور معاملہ کو مزید بڑھنے اورایشو کو قبائلی روایات کے عین مطابق حل کرنے پر اتفاق کیاگیا۔