• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان ملک آج جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہونگے

Rehman Malik Will Not Be Present In The Jit Today

پاناما پیپرز کے معاملے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے رحمان ملک کو بھی طلبی کا سمن جاری کیا ہے، جس میں رحمان ملک کو آج طلب کیا گیاتھا لیکن وہ میں ہونے کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکیں گے۔

رحمان ملک کے ترجمان ریاض علی طوری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو 10جون کو خط لکھا تھا۔

جے آئی ٹی کے خط میں رحمان ملک کو 13جون کو پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔ رحمان ملک 9جون سے بیرون ملک میں ہیں جبکہ جے آئی ٹی کے سمن سے متعلق رحمان ملک کو آگاہ کردیا گیاہے۔

رحمان ملک پیشی کی نئی تاریخ کےلیے جے آئی ٹی کورواں ہفتے خط لکھیں گے۔

تازہ ترین