گجرات کے علاقہ لالہ موسیٰ میں دو چور نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے 27لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہوگئے ،پولیس نے شک کی بنیاد پر بینک کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا ۔
گجرات کے علاقہ لالہ موسی میں نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے 27لاکھ روپے چوری ہوگئے ہیں ۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چور نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے اور دوسرے چور نے برقعہ پہن کر اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے۔
دونوں اے ٹی ایم مشین میں داخل ہوئے اور مشین کو چابی سے کھول کر اس سے پیسے نکال کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد شک کی بنیاد پر بینک کے آپریشن منیجر اور کیشیئرکو گرفتار کر لیا ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں ۔