فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ودیگر کی طرف سےہاکی سٹیڈیم فیصل آباد کی اسٹرو ٹرف تبدیل نہ کرنے پر بھوک ہڑتال کی دھمکی دےد ی جبکہ ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹاؤن میں جاری ہاکی ٹورنامنٹ کو غیر آئینی سرگرمی قرار دے دیا۔ چیئرمین فیصل آباد ریجن وحید شاہد انٹرنیشنل کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر رانا محمد مظہر خاں، سیکرٹری شاہد حسین انٹرنیشنل، خالد محمود اطہر، ندیم خان، حبیب الرحمٰن، معظم علی انٹرنیشنل ، میاں عثمان طارق انٹرنیشنل ودیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں اراکین کی طرف سے اظہار افسوس کیا گیا کہ عرصہ دس سال سے فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم کی ٹرف تبدیل نہیں ہوئی ۔ کمشنر، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین سپورٹس حنیف عباسی سے مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد اس تبدیلی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر عہدہ داران اور کھلاڑی بھوک ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔