• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ڈسٹرکٹ بار منڈی بہاوالدین کے وفد کی ملاقات

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاوالدین کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں بار کے صدر چودھری غلام رسول اور جنرل سیکرٹری محسن امیر سمیت دیگر عہدیدار شامل تھے۔ اس موقع پر رجسٹرارلاہور ہائی کورٹ سیدخورشید انور رضوی اورچیف جسٹس کے پرنسپل سٹاف آفیسر    شاہد شفیع بھی موجودتھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور وکلاءکے تمام مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا مستقبل جدید اصلاحات میں ہے،وکلاءرہنماؤں نے سائلین اور وکلا ءکی آسانی کےلئے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات کی تعریف کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ چیف جسٹس  سے   ملاقات
تازہ ترین