اسلام آباد(اے پی پی) قومی اسمبلی نے رواں مالی سال کیلئے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر کی منظوری دیدی۔اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ضمنی مطالبات زر کی آئین اجازت دیتا ہے، کوئی ملک اسکے بغیر نہیں چل سکتا، لازمی اخراجات کی فہرست میں بعض ”مقدس گائے“ جیسے ادارے بھی آتے ہیں، ان کا بجٹ ریگولر ہونا چاہیے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دو گھنٹے سے زائد وقت میں کھڑے ہو کر ان مطالبات زر کو شق وار پیش کیا اور اسپیکر اسمبلی اراکین سے اسکی منظوری لیتے رہے۔