شیخوپورہ(نمائند ہ جنگ)شیخوپورہ میں مصالحتی کورٹ کے تحت قتل کے ایک مقدمہ کو صلح کی بنیاد پر نمٹا دیا گیا، مدعی اصغر علی ولد نذیر احمد کی مدعیت میں تھانہ صفدر آباد میں درج ہونیوالا مقدمہ نمبر 343/14بجرم 302/149-147ت پ تھانہ صفدرآباد ایڈیشنل سیشن جج کی کورٹ میں زیر سماعت تھا اور اس میں ملزمان محمد ا مین ، محمد یٰسین، محمد صابر، محمد سلیم، عبدالغفور کو نامزد کیا گیا جبکہ اس کیس کو مصالحتی کورٹ میں ٹرانسفر کردیا گیا تو گزشتہ روز فاضل عدالت نے دونوں فریقین کے مابین صلح کروادی۔