• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں نہ ملنے پر فیکٹر ی مزدوروں کا جھنگ روڈ پر احتجاج

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی) جھنگ روڈ پرواقع66 چک دھاندرہ میں ڈائینگ فیکٹری کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور جھنگ روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں ۔فیکٹری مالکان روزانہ بہانے بنا کر ٹرخا رہے ہیں اگر تنخواہیں نہ ملیں تو لیبرڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
تازہ ترین