• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ‘لاکھوں روپے ماہانہ ٹیکسوں کے مد میں سرکاری خزانے میں جمع

مردان (نمائندہ جنگ) محکمہ ریونیو کی جانب سے قائم سروس ڈیلوری سنٹر کے ذریعے لاکھوں روپے ماہانہ ٹیکسوں کے مد میں سرکاری خزانے میں جمع کرادیئے گئے پٹوار کلچر میں اصلاحات کے بعد انتقالات کے اندراج اور فرد کی حصولی میں حائل رکاؤٹیں دور ہوگئی ہیں یہ باتیں سروس ڈیلوری سنٹر کے انچارج شفیق الرحمان نے مردان میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیں انہوںنے کہاکہ ایس ڈی سی ٹیکسوں کی حصول میں اہم کردار اداکررہی ہے اورروزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے سرکاری خزانے میں جمع کئے جارہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی سربراہی میں عوام کی خدمت کے لئے لگے ہوئے ہیں اگر کسی شہر ی کو کسی قسم کی شکایات ہوں تووہ براہ راست ان سے مل سکتے ہیں ان کی جائز شکایات کا ازالہ کیاجائے گا۔
تازہ ترین