گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف گوجرانوالہ نے آئندہ الیکشن کی تیاری کیلئے انتخابی مہم کا اعلان کردیا اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو منظم و فعال کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی کے 7اور صوبائی اسمبلی کے 14حلقوں میں مضبوط امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بارے ڈی سی کالونی کمیونٹی ہال میں آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں اجلاس ہواجس میں ضلعی و سٹی قیادت، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چودھری محمد احمد چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی ملک بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی