گجرات(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عمران رضا نقوی نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 8ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ فاضل ایڈیشنل سیشن جج نے جیل کی مختلف بارکوں، کچن، جیل ہسپتال، لٹریسی سنٹر کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سن کر انکے حل کیلئے مناسب احکامات جاری کئے۔ سول جج محمد وسیم حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔