• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں کا موٹاپا بچوں میں پیدائشی نقائص بڑھادیتا ہے

Obesity Of Mother In Children Is Congenital Defects

ماں جس قدرموٹی ہوگی اس کے بچے اسی لحاظ سے خطرات سے زیادہ دوچارہوں گے۔

اے ایف پی کے مطابق اس تحقیقی رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ موٹاپے میں مبتلاخواتین کے بچوں کاپیدائش کے وقت بڑے نقائص بشمول دل اوراعضاء تناسل  کی ناقص بناوٹ، سے دوچارہونے کے خدشات نسبتاً دوسروں بچوں کے زیادہ ہوتے ہیں۔

اس مطالعے میں شامل محققین نے بی ایم جے میڈیکل جرنل میں لکھا ہے کہ  ماں کے زیادہ وزن اورموٹاپے میں اضافے کے ساتھ اس کی ہونے والی اولاد میں بتدریج اعضاء تناسل کے بڑے نقائص پائے گئے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہخواتین کی اس حوالے سے حوصلہ افزائی کرنی چاہئے کہ وہ صحت مند طرززندگی اختیارکریں اورحمل ٹھہرنے سے قبل تک اپنا معمول کا وزن برقراررکھیں۔

اس تازہ مطالعے کے لئے محققین نے سویڈن میں 2001سے 2014کے دوران 12لاکھ سے زائد پیداہونے والے بچوں کے اعددادوشمارکا استعمال کیا ہے۔

ان تحقیق کاروں نے پیدائش کے وقت منظرعام پر آنے والے بڑے پیدائشی نقائص سے متعلق معلومات اکٹھی کی ہیں اوربعدازاں اس کا موازنہ  ان بچوں کی پیدائش کے وقت ان کی مائوں کی وزن سے کیا گیا ہے۔

ان میں سب سے زیادہ دل اوراعضاءتناسل کے نقائص پائے گئے ہیں۔

تازہ ترین