ملتان( سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے جامع مسجد صدیقیہ گلگشت میں نماز جمعہ ادا کی ادائیگی کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور عوام کے مسائل سنے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہے۔ عوام الناس اپنے مسائل کے حل کے لئے میرے دفتر آسکتے ہیں اور میرے موبائل فون نمبر 0337-3151516 پر یا ریسکیو 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں،عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی تھانیدار یا محرر سے ملنے کی بجائے فرنٹ ڈیسک پر رجوع کریں ، پولیس ہر قسم کی معاشرتی برائی اورمنشیات کے خلاف جنگ کر رہی ہے، کسی بھی جگہ منشیات فروشی / معاشرتی برائی کی اطلاع ہمیں فون کال یا ایس ایم ایس کے ذریعہ دیں، اگر پولیس کسی بھی کرپشن یا زیادتی میں ملوث ہوتو فوری اطلاع دیں،پولیس کو کسی سے بد تمیزی کرنے اور رشوت لینے کا کوئی حق حاصل نہیں ۔اسی طرح ضلع ملتان کے تمام ایس پی صاحبان، ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ او زنے سی پی او ملتان کے حکم پر اپنے اپنے علاقہ تھانہ کی جامع مساجد میں بعد نماز جمعہ کھلی کچہری لگائی عوام کے مسائل سنے اور انکے ساتھ گھل مل گئے ۔