گجرات(نمائندہ جنگ)دولت نگر کے گاؤں سرائے ڈھنگ میں سید عباس نے بیوہ شہناز بی بی کو تشدد کر کے زخمی کر دیا، کنجاہ کے علاقہ غازی چوک میں ناصر وغیرہ نے حملہ کرکے محمد اسلم کو زخمی کردیا، شادیوال میں فریاد وغیرہ 2 افراد نے صادق حسین کی بیٹی کو گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا، ککرالی کے علاقہ میں آل احمد اور عدنان نے فائرنگ کر کے عامر شہزاد کو زخمی کردیا، ڈنگہ کے گاؤں بگنہ میں محمد علی، جنید وغیرہ دیگر مختلف کالجوں کے طالب علموں نے کالج کی مخالفت کی بنا پر عمر نواز پر فائرنگ کی جس سے عمرنواز کا دوست شہزاد آصف زخمی ہوگیا پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔