پاک بھارت جنگ، سفارت خانہ پاکستان کی سہولتوں کی فراہمی پر فرانسیسی میڈیا کا اظہارِ تشکر
فرانسیسی میڈیا نے پاکستان اور بھارت دونوں کو سیز فائر کے لیے کامن سینس استعمال کرنے پر مبارک پیش کی۔ جبکہ فرنچ میڈیا نے جنگ کے دوران پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے خبروں تک رسائی دینے پر سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ اور دیگر افسران کی جانب سے صحافیوں کو سہولتیں فراہم کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔