بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزارت داخلہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122بہاولپور ریجن یوم شہادت حضرت علی ؓکیلئے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر خصوصی ریسکیو اینڈ سیفٹی انتظامات کر رہی ہے ریسکیو 1122 کا تما م سٹاف ریڈ الرٹ رہے گااورسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں یہ بات ملک آصف رحیم چنڑ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے گزشتہ روز ریسکیو 1122 ڈویژنل ہیڈ کواٹر پر ریسکیو اینڈ سیفٹی جائزہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 ریجن بھر کے تمام مرکزی مجالس و جلوسوں کو بھر پور کوریج مہیا کرے گی۔ریسکیو 1122 کے کی پوائنٹس گاڑیاں و سٹاف سمیت ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ ان جگہوں پر ریسکیو 1122 کی موبائل پوسٹس،پیدل دستے بھی تعینات کئے جائیں گے ریسکیو 1122 کا کنٹرول روم ہیلپ لائن 1122 فعال رہے گا۔کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے ریسکیو جوانوں کی ڈیوٹیزلگا دی گئی ہیں۔شہر میں 6 کی پوائنٹس بنائے گئے ہیں جس میں ختم نبوت چوک،سرائیکی چوک،فرید گیٹ،ون یونٹ چوک،ماڈل ٹاؤن،اورلاری اڈا شامل ہیں۔